بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹر میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپس فورس کی سالگرہ کے موقع پر ایک مضمون لکھا ہے جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اکیس آبان (ہجری شمسی) | 12 نومبر کا دن، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس اور میزائل صنعت کا دن اور سپاہِ اسلام کے ایک قابل فخر کمانڈر میجر جنرل شہید "حسن طہرانی مقدم" اور فضائی و خلائی فورس کے چند ممتاز افسران کی شہادت کی برسی/سالگرہ ہے، جو اس سال حضرت زہراء مرضیہ (سلام اللہ علیہا) کے ایامِ عزا کے موقع پر آئی ہے۔
یہ ایک قیمتی موقع ہے اس لئے کہ ہم ایک بار پھر ایرواسپیس کے شہداء کی تکریم و تعظیم کا اہتمام کرتے ہوئے، تین مسلط جنگوں میں سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس میں اپنے ساتھیوں کی باعث فخر کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل صنعت ایمان، بہادری، جدت اور جہادی انتظام کا ایک شاندار نمونہ ہے، جس کو خمینیِ کبیر اور خامنہ ایِ شہید (اعلی اللہ مقامہما) کے فرزندوں نے ـ اللہ کے فضل سے نے ـ اپنے علم، تدبر، ایثار و قربانی اور فولادی عزم کی روشنی میں حیران کن کرشموں کی تخلیق کیا، اور آج یہ صنعت ایران کی سب سے اہم تسدیدی ذرائع اور عزیز ایران کی آزادی اور سلامتی کی حفاظت کے مضبوط ستونوں میں سے ایک، بن گئی ہے۔
جب صدام کی بمباری اور میزائلوں کے نتیجے میں ہماری پیاری قوم کے گھروں کے کھنڈرات سے اٹھنے والے دھوئیں اور آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلوں کے درمیان، سپاہ کی میزائل تنظیم کے قیام کا خیال ذہنوں میں ابھر رہا تھا، تو کم ہی کسی نے سوچا ہوگا کہ ایران کے بہادر نوجوان خالی ہاتھوں سے دنیا کی پیچیدہ ترین اور جدید ترین دفاعی صنعتوں میں سے ایک کی چوٹیوں تک پہنچ پائیں گے؛ اس انداز سے کہ بین الاقوامی مبصرین کی حیرت کے سامنے، دنیا کی طاقتور ترین فوجوں کو ان کی تمام جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک الٰہی معجزہ تھا جو مؤمن، انتھک، تخلیقی اور ذہین نوجوانوں کے ہاتھوں حقیقت پذیر ہؤا اور ایران کی غیور قوم کے لئے ایک عظیم دفاعی سرمایہ فراہم ہؤا۔
اللہ کی توفیق اور قدرت سے اور ہمارے سرور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا لہ الفداء) کی خاص عنایات کی روشنی میں، آج سپاہ کی ایرواسپیس فورس نے مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کے حکیمانہ فرامین اور تدابیر کو اپنے اقدامات کا نصب العین قرار دیا ہے اور اپنی ذہانت سے جنگی استعداد کی سطح بلند کرتے ہوئے ـ اور "کسی بھی خطرے کا فوری، مؤثر اور متناسب جواب، ہر مقام پر اور جغرافیائی حدود سے ماوراء" کی حکمتِ عملی کو حقیقت میں بدلتے ہوئے، پختہ عزم کے ساتھ امریکی-صیہونی دشمن کے ساتھ میدانِ جنگ میں قربانی اور نئے کارنامے تخلیق کرنے کے لئے تیار ہے؛ اور سپاہ کی ایرواسپیس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی اس تیاری کا ایک نمایاں اور قابل فخر آمیز جلوہ ہے۔
یہ مناسب ہے کہ ہم سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے شہید کمانڈروں کی کوششوں کو یاد کریں، جنہوں نے اس قوت آفریں تنظیم کی ترقی میں مخلصانہ اور شجاعانہ کردار ادا کیا ـ میجر جنرل شہید احمد کاظمی، لیفٹیننٹ جنرل شہید حسین سلامی، لیفٹیننٹ جنرل علی زاہدی، میجر جنرل شہید امیر علی حاجی زادہ، میجر جنرل شہید محمود باقری ـ نیز تقریباً ایک ہزار دیگر شہداء، جن میں سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر اور مجاہدین شامل ہیں، جو واقعی انقلابِ اسلامی کے حرکت پذیر اور پائندہ راستے میں تدبر، اخلاص اور قربانی کے دائمی نمونے ہیں۔ اور اپنی ذمہ داری کے مطابق، اس شاندار تقریب کے منتظمین اور سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے تمام انتھک مجاہدوں، خاص طور پر اس فورس کے اگلی صف کے مجاہدوں، ـ جنہوں نے جانفشانی سے اپنے شہید کمانڈروں اور ساتھیوں کا پرچم بلند رکھا ہے، ـ اور ان کے صابر اور وفادار خاندانوں، اور خاص طور پر سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے جان نٹار، مخلص، تخلیق کار اور بہادر کمانڈر، میرے عزیز بھائی بریگیڈيئر جنرل پاسدار سید مجید موسوی، کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے، تمام عزیزوں کی کامیابی کے لئے بارگاہِ حق سے دعا کرتا ہوں۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
محسن رضایی
بیس 11 نومبر 2026ع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ